برمنگھم: مظاہرین کا اسرائیلی مصنوعات کے سٹور پر حملہ‘ توڑ پھوڑ

Birmingham

Birmingham

لندن (جیوڈیسک) برمنگھم میں اسرائیل کیخلاف ریلی کے شرکاء نے صہیونی مصنوعات کے سٹور پر حملہ کر دیا۔ توڑ پھوڑ کی، پولیس نے مظاہرین پر وحشیانہ لاٹھی چارج کیا۔

غزہ کیلئے امدادی فنڈز روکنے پر ملائیشیا میں برطانوی بنک کا بائیکاٹ کر دیا گیا۔ غزہ کی بربادی کے مناظر پر مبنی نقشوں کی نئی کتاب جاری کردی گئی۔

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید ہونیوالوں کی تعداد 2 ہزار ہو گئی۔ جماعت کے شعبہ امور خارجہ کے نگران اسامہ حمدانی نے کہا ہے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کے امکانات مخدوش ہیں۔

اسرائیل نے 3 صیہونیوں کے اغوا کا الزام لگا کر 2 فلسطینیوں کے گھر مسمار کر دئیے۔ سعودی عرب نے مغربی کنارے کیلئے مزید ایک ملین ڈالر امداد کا اعلان کر دیا۔

ادھر مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں جنگ بندی میں توسیع کیلئے مذاکرات میں24 گھنٹے کی توسع کر دی گئی۔قبل ازیں 5 دن کی جنگ بندی ہوئی تھی۔