تہران (جیوڈیسک) ایران نے صوبے کے عوام میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 250 افراد زخمی ہوئے اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا۔ یو ایس جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر شدت 6.1 تھی۔ صوبہ عوام عراق کی سرحد کے قریب واقعہ ہے۔
ریڈ کراس نے ترجمان نے بتایا زلزلے سے بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔ ابھی کسی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں۔ ڈھائی سو سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو ٹیموں کو متاثرہ علاقے میں بھیج دیا گیا ادھر کرائسس کمیٹی کے سربراہ نے بھی زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔
گائوں مور موری میں گھروں اور عمارتوں کی بڑی تعداد کو شدید نقصان پہنچا ہے۔زلزلے کے 44 جھٹکے محسوس ہوئے لوگوں نے گھروں کے باہر کھلے آسمان تلے رات گزاری۔