کیلیفورنیا، جنگل میں لگی آگ رہائشی علاقے تک پھیل گئی

Fire

Fire

کیلیفورنیا (جیوڈیسک) کیلیفورنیا کے جنگل میں لگی آگ رہائشی علاقے تک پھیل گئی۔ آگ نے سینکڑوں ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

کیلیفورنیا کے جنگل میں آٹھ سو ایکڑ رقبے پر لگی آگ نے خوفناک شکل اختیار کر لی ہے۔ آگ سے تین گھر جل کر راکھ ہو گئے ہیں۔

حکام نے قریبی علاقے سے سینکڑوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ ہیلی کاپٹر کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔