اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سینئر راہنما شاہ محمود قریشی نے یورپی یونین کے سفیر سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے تحریک انصاف کی جانب سے یورپی یونین کو ڈپلومیٹک انکلیو کی طرف نہ جانے اور آزادی مارچ پرامن رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے یورپی یونین کے سفیر سے ملاقات میں آزادی مارچ پر بات چیت کی۔