اسلام آباد (جیوڈیسک) تربیلا ڈیم بھر گیا، ڈیم میں پانی انتہائی سطح 1550 فٹ تک پہنچ گیاہے ، جبکہ منگلا میں پانی انتہائی سطح سے نو فٹ نیچے ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد ایک لاکھ 45 ہزار کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 15 ہزار 600 کیوسک ہے۔
تربیلا ڈیم میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ 64 لاکھ 50 ہزار ایکڑ ہوگیا ہے، ڈیم کےلیے ہر سال 20 اگست تک بھرنے کا ہدف مقرر ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1232 اعشاریہ 80 فٹ ہے جو انتہائی لیول سے 9 فٹ کم ہے، ڈیم میں پانی کی آمد 23 ہزار 683 اور اخراج 10 ہزار کیوسک رکارڈ کیا گیا ہے، منگلا میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 66 لاکھ 70 ہزار ایکڑ فٹ ہوگیا ہے، جبکہ دونوں ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک کروڑ 31 لاکھ 20 ہزار ایکٹ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔