ملیر جیم خانہ نے جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول نمائشی ہاکی میچ اپنے نام کرلیا

 Hockey Match

Hockey Match

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) جشن آزاد ی اسپورٹس فیسٹیول کے حوالے سے کالونی اسپورٹس اسٹیڈیم میں “جشن آزادی نمائشی ہاکی میچ”کالونی اسپورٹس ہاکی کلب ملیر اور ملیر جیم خانہ ہاکی کلب کے مابین کھلا گیا ملیر جیم خانہ نے کالونی اسپورٹس کو 4-3 سے شکست دیکر جشن آزادی فیسٹیول ہاکی نمائشی میچ جیت لیا۔ کھیل کے دوران دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کوششوں میں گول پوسٹوں پر لگا تار حملے کا سلسلہ جاری رکھا ملیر جیم خانہ کی جانب سے الطاف نے دو اور پرویز اقبال اور جاوید اقبال نے ایک ایک گول اسکور کئے جبکہ کالونی اسپورٹس ہاکی کلب کے ریحان ،محبوب اور عرفان نے اپنی ٹیم کی جانب سے گول اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔

نمائشی میچ کے آغاز پر کالونی اسپورٹس کے بانی ضمیر السلام اور صدر گلفراز احمد خان نے کھلاڑیوں اور کھیل سے وابستہ شخصیات کے ہمراہ قومی پرچم گرائونڈ پر لہرا یا اس موقع پر مہمان خصوصی معروف فٹ بال آرگنائزر ملیر کی ہر دلعزیز شخصیت امیر محمد خان ،لیاقت مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد حنیف گھانچی، محمد خالد، منور خان، رئیس احمد، سراج الدین طالب، اسپورٹس میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل اور دیگر موجود تھے۔