اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیر رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے مارچ کے شرکاء کو پارلیمنٹ ہاؤس آنے کی اجازت دے کر اچھا کام کیا ہے، معاملات چاہئے جتنے بھی الجھ جائیں، معاملہ بالآخر مذاکرات کی میز پر ہی حل ہوگا۔
پارلیمنٹ میں اظہار رائے کے موقع پر اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کہ حکومت چار نشستوں پر پیش رفت کرتی تو یہ نوبت نہ آتی، تاہم مارچ کے شرکاء کو پارلیمنٹ ہاؤس تک آنے کی اجازت دے کر حکومت نے اچھا کام کیا۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان سے متعلق میرا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، میں نے وعدہ خلافی پر وزیر داخلہ کے بیان کا حوالہ دیا تھا، کہ طاہر عمران خان کی جانب سے لکھ کر ریڈ زون میں نہ آنے کا وعدہ کیا گیا ہے، انہوں اس بات کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی وقت ہے، مذاکرات ہو سکتے ہیں، بالاآخر تمام معاملات مذاکرات کی میز پر ہی آکر حل ہونگے، تصادم اور ٹکراؤ سے کسی کا کوئی فائدہ نہیں۔