مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 20/8/2014

Saif al-Tahir Mughal

Saif al-Tahir Mughal

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ایم کیو ایم وزیر اوقاف کی وفد کے ہمراہ زنجان آباد آمد، سلسلہ زنجانیہ کے روحانی پیشوا پیر سید طاہر سجاد کاظمی زنجانی کو قائد ایم کیو ایم کا پیغام پہنچایا، تفصیلات کے مطابق قائد ایم کیو ایم الطاف بھائی کے حکم پر وزیر اوقاف مذہبی امور سندھ عبدالحسیب نے وفد کے ہمراہ زنجان آباد آئے، وفد میں ایم کیو ایم کے رہنما و جزل سیکرٹری آل پاکستان ٹرنسپورٹرز آنرفائونڈیشن ملک وسیم کھوکھر اور افتخار اکبر رندھاوا آف جہانیاں بھی شامل تھے۔جہاں پر انہوں نے دربار سید عبدالغنی کاظمی زنجانی رحمتہ علیہ پر حاضری دی اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف بھائی کی صحت و سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی، بعد ازاں پیر سید طاہر سجاد کاظمی زنجانی سجادہ نشین و چیئرمین تحریک محبت انٹر نیشنل و انٹر نیشنل ایڈوائزری کونسل اور مخدوم سید علی نقوی آف حاصل پور سے خصوصی ملاقات کرکے الطاف بھائی کا پیغام پہنچایا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)حکمران جمہوریت کامفہوم واضح کریں یاچوری سے ہتھیایا اقتدار چھوڑ دیں۔عمران خان روشن اورمحفوظ پاکستان کانشان ہیں ۔موروثیت کی نحوست نے جمہوریت اورمعیشت کو ناکارہ کردیا ۔ نااہل حکمرانوں نے اہل غزہ کی مددکرنے کی بجائے پنجاب کے ہرشہرکوغزہ بنادیا۔انہیں صرف اپنے دوراقتدارمیں جمہوریت کادرد کیوںستاتا ہے۔ان خیالات کا اظہارسنیئر رہنما تحریک انصاف حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپوزیشن میں ہوتے ہیں تو اس وقت ان کی سوچ کچھ اورہوتی ہے جبکہ اقتدار میں آنے کے بعد وہ جمہوریت کے گیت گاناشروع کردیتے ہیں۔ حکومت نے اپنے کنٹینر سٹنٹ کی بدولت محض چندروزمیں قومی معیشت کوکئی ارب روپے کاچونالگا دیا،اس کاحساب کون دے گا۔ سانحہ لاہور کے باوجود نااہل حکمران خونریزی سے بازنہیں آئے ۔ پاکستان میں جمہوریت نہیں ظلم اور جبر کاراج ہے۔نااہل حکمرانوں نے اپناجعلی اقتداربچانے کیلئے انسانی حقوق کاجنازہ نکال دیا ،ضعیف خواتین کو کنٹینرز کے نیچے سے رینگتے ہوئے راستہ طے کرنے پرمجبورکرناکہاں کی انسانیت اورجمہوریت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) عمران خان اور طاہر القادری انتشار پھیلانے سے گریز کریں اور قوم کو اکٹھا کریں جس کی اشد ضرورت ہے۔ دونوں جماعتوں کے راہنما برسات کے موسم میں دھرنوں میں شریک بچوں،خواتین اور بوڑھوں پر رحم کریں اور معاملات کو بات چیت کے ذریعے افہام و تفہیم سے حل کریں۔ اصلاحات کیلئے پارلیمنٹ کے فورم کو استعمال کیا جائے۔ اگر معاملات اسی طرح سڑکوں پر حل ہوتے ہیں تو پھر پارلیمان کا کیا فائدہ؟۔ سول نافرمانی حکومت کے خلاف نہیں بلکہ ریاست کے خلاف ہوتی ہے۔آج تک ملک میں آمریت کے دور میں بھی کسی نے سول نافرمانی کی بات نہیں کی۔ عمران خان کی طرف سے سول نافرمانی کی بات قابل مذمت ہے۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور کے صدر چوہدری کاشف نیاز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیا وہ لوگ ملک میں جنگل کا قانون چاہتے ہیں؟۔ یہ بات درست ہے کہ سیاسی اختلاف جمہوریت کا حسن ہے لیکن جس کی لاٹھی اس کی بھینس والی بات نہیں ہونی چاہیئے۔ تشدد کی راہ میں مسائل کا حل نہیں بلکہ تباہی و بربادی ہے جس سے گریز کرنا ہی ملک وقوم کے مفاد میں ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں ملک میں جمہوریت کے تسلسل کیلئے اکٹھی ہیں اور کوئی بھی جماعت تحریک انصاف یا عوامی تحریک کے ساتھ کھڑی نہیں۔آج کے ان بلاجواز دھرنوں نے ملک کی بقاکی جنگ لڑنے والی مسلح افواج کے شروع کئے گئے آپریشن ضرب عضب سے قوم کی توجہ ہٹا دی ہے اور روزانہ شام کو ایک ہیجان کی کیفیت پیدا کردی جاتی ہے۔