اسلامی جمعیت طلبہ کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ہفتے کو مالاکنڈ میں ہو گا

Lahore

Lahore

لاہور: اسلامی جمعیت پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا ششماہی اجلاس 23اگست کو مالاکنڈ میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کا مقصد ششماہی کارکردگی کا جائزہ اور موجودہ ملکی اور بین الاقوامی حالات کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس کی صدارت اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر حفیظ کریں گے۔ مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس کے بعد اہم اعلانات کئے جائیں گے اور بقیہ سیشن کے لئے مہمات طے کی جائیںگی۔

واضح رہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ کی مرکزی مجلس شوریٰ میں آزاد کشمیر سمیت تمام صوبوں کے نمائندے شامل ہوتے ہیں۔