تحریک انصاف حکومت سے مزاکرات کے لئے رضامند، 6 نکاتی ایجنڈا تیار

Shah Mehmood Qureshi

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے بالاخر حکومت سے مذاکرات کے لئے رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور سیاسی لوگ مذاکرات کرتے ہیں، بامعنی مذاکرات کے لئے ہم کل بھی تیار تھے اور آج بھی تیار ہیں لیکن حکومت اور اس کے کچھ نمائندے اس صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔

تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے 6 مطالبات مرتب کئے ہیں، حکومت سے جب بھی مذاکرات ہوئے ان ہی 6 مطالبات پربات کریں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی کسی ادارے پر دھاوا بولنے کی پالیسی نہیں، اداروں کا احترام ہر پاکستانی کا فرض ہے، وہ تحریک انصاف کے کارکنوں سے اپیل کرتے ہیں وہ جہاں کہیں بھی ہیں وہیں رہیں اور کسی صورت وزیراعظم ہاؤس میں داخل نہ ہوں۔ اس کے علاوہ وہ ڈاکٹر طاہرالقادری سے بھی رابطہ کرکے درخواست کریں گے کہ وہ اپنے کارکنوں کو صبرکی تلقین کریں۔