انقلاب میں شریک افراد پر امن پاکستان مانگتے ہیں، طاہر القادری

Tahir ul Qadri

Tahir ul Qadri

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ انقلاب میں شریک افراد پرامن پاکستان مانگتے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جویکم اگست سے ماڈل ٹاؤن میں محصورہ یں، پارلیمنٹ آئین، قانون، جمہوریت، عدل وانصاف کی محافظ ہے،اس پارلیمنٹ کے ہوتے ہوئے عوام کو انصاف نہیں مل رہا۔ طاہرالقادری کا انقلاب دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ کیا یہ ملک صرف شریف برادران کے لیے بنایا گیا ہے؟

کیا یہ ملک جاگیرداروں، سرمایہ کاروں اور لٹیروں کے خاندانوں کے لیے بنایا گیا، اس ملک کو جان دینے والا نوجوان اپنا مستقبل تاریک دیکھتا ہے، کیا یہ دھرتی اس ملک کی بیٹیوں کی حفاظت نہیں کرے گی؟ آئین میں کوئی ترمیم پاکستان کے غریبوں کے لیے نہیں کی گئی، حکومت نے کنٹینر ہٹانے کا کہا تھا لیکن 6 گھنٹے گزرنے کے باوجود ایک کنٹینر نہیں ہٹا، یہ نظام جھوٹ اور دھوکا دہی کے ساتھ چل رہا ہے۔

کنٹینرز اور لگا دیے گئے ہیں، کھانا روکا جارہا ہے۔ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ایک طرف حکومت کا یہ طرز عمل اور دوسری طرف وہ مذاکرات کر رہے ہیں، انقلاب مارچ کے شرکا کو ماڈل ٹاؤن کی طرح محاصرے میں لے لیا گیا ہے۔