حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی سربراہی گورنر پنجاب کرینگے

PTI

PTI

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے جو معاملات سامنے آئے ہیں اسکے مطابق پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین اور اسد عمر، جاوید ہاشمی اور عارف علوی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی جس کی سربراہی اطلاعات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کررہے ہیں، انکی ٹیم میں وفاقی وزرا احسن اقبال، عبدالقادر بلوچ اور چودھری نثار، سینیٹر پرویز رشید اورزاہد حامد شامل ہیں۔