دونوں جماعتیں حکومت سے بات کرنے پر راضی ہیں، حیدر عباس رضوی

Haider Abbas Rizvi

Haider Abbas Rizvi

اسلام آباد (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ دونوں جماعتیں حکومت سے بات کرنے پر راضی ہیں، عوامی تحریک اور حکومت کے درمیان بات کرنے پر آمادگی ظاہر کی گئی ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے پاکستان مسلم لیگ (ضیا) کے سربراہ اعجاز الحق کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ بھی بات چیت جاری ہے،وزیراعظم نواز شریف سے بات چیت ہوئی ہے، انہوں نے ہماری بات مانی ہے، میں اور اعجازالحق مصالحت کار ہیں، حکومت اور عوامی تحریک کے درمیان کل شام دوبارہ بات چیت متوقع ہے۔