لاہور (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ بھارتی سکیورٹی فورسز کی طرف سے آئے روز ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ ہوتی رہتی ہے۔ بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے انسانی جانیں، املاک حتی کہ جانور بھی محفوظ نہیں۔ بھارت نے پاکستان کو کبھی دل سے تسلیم نہیں کیااور بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ ہمارے حکمران بھارت سے تجارت بڑھانے اور اس کو پسندیدہ ترین ملک قرار دینے کے لیے بے چین ہیں۔
امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختراور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ نے اسرائیلی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور غزہ پر ایک مرتبہ پھر بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بمباری سے غزہ کے مشرقی علاقے سے ہزاروں فلسطینی انخلا کرکے محفوظ جگہ منتقل ہوگئے ہیں، اسرائیل امریکی اشاروں پر فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔
اتنی بڑی تعداد میں معصوم بچوں اور خواتین کو شہید کر دیا گیا مگر عالمی دنیا خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ مسلم امہ کو اتحاد ویکجہتی کی سب سے زیادہ ضرورت آج ہے۔ غزہ کا 8 سالہ محاصرہ ختم کرا کرنہتے فلسطینیوں کوبھی جینے کا مکمل اختیار دیا جائے۔