پیرس (اے کے راؤ) سینٹرل جیل گجرنوالہ میں پاکستان عوامی تحریک کا کارکن شعیب پولیس کے مبینہ تشدد سے جان بحق۔ شعیب 13 اگست کو پاکستان عوامی تحریک کے ‘انقلاب’ مارچ میں شرکت کے لیے گھر سے نکلا تھا، لیکن پولیس کے ہتھے چڑھ گیا جس نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد جیل میں بند کردیا۔
انتظامیہ نے شعیب کے اہلِ خانہ کو اطلاع دی کہ وہ جیل میں نظرِ بند تھا اور دل کا دورہ پڑنے سے بدھ کی صبح اس کا انتقال ہو گیا۔