روی شاستری، بھارت کی شکست خوردہ ٹیم کے ون ڈے میچز انچارج مقرر

Ravi Shastri

Ravi Shastri

لندن (جیوڈیسک) بھارتی ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف حالیہ ٹیسٹ میں خراب کارکردگی کے بعد سابق کپتان روی شاستری کو بھارٹی ون ڈے ٹیم کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیم کی ذمہ داری کوچ ڈنکن فلیچر پر ہوگی تاہم 52 سالہ شاستری مجموعی طور پر ٹیم کی نگرانی کریں گے۔ اس کے علاوہ سابق بھارتی کھلاڑی سنجے بھنگر اور بھررت ارون کو روی شاستری کا معاون مقرر کیا گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے بولنگ کوچ جو ڈاویز اور فیلڈنگ کوچ ٹریور پینی کو انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران آرام دیا ہے۔

روی شاستری کی تقرری اس وقت کی گئی ہے جب بھارتی ٹیم انگلینڈ کے ہاتھوں پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز 1-3 سے ہار چکی ہے۔ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا ون ڈے 25 اگست کو برسٹل میں ہو گا۔