راولپنڈی (جیوڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے موجودہ صورتحال پر معاملات حل کرنے کے لیے حکومت پر مذاکرات کے لیے زور دیا ہے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف وزیراعلیٰ پنجاب پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معاملات کو جلد حل کرنے کے لیے فریقین سے بامقصد مذاکرات کیے جائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا تھا کہ موجودہ بحران کے خاتمے کے لئے تمام فریقین کو صبر وتحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی اور عوامی مفاد میں بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا۔