دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

Dead Body

Dead Body

فیصل آباد (جیوڈیسک) ملت ٹائون میں دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر شوہر نے بیوی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملت ٹائون کی رہائشی بینش کی شادی افتخار سے ہوئی اور اولاد نہ ہو نے کی وجہ سے انکے مابین آئے روز لڑائی جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔

علاوہ ازیں ملزم اس سے دوسری شادی کر نے کی اجازت بھی مانگتا تھا لیکن وہ رضا مند نہ تھی۔ گزشتہ روز مقتولہ اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہی تھی کہ اسی دوران اسکے شوہر نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں اس نے زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ دیا ۔پو لیس تھا نہ ملت ٹائون نے قانو نی کارروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا۔