کوئٹہ (جیوڈیسک) سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کی اپیل پرکوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں وکلاء کی جانب سے عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔
بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر بلال انور کاسی ایڈووکیٹ نے بتایا کہ ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی کال پر آج کوئٹہ، تربت، قلات، خاران سمیت بلوچستان بھر میں عدالتی کاروائی کا بائی کاٹ کیا جا رہا ہے۔
اس بائیکاٹ میں بی بی اے سمیت دیگر وکلا تنظیمیں شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملک میں جمہوریت کو لاحق خطرات کےخلاف اور اس کے استحکام کے حق میں کوئی بھی وکیل آج اعلیٰ اور ماتحت عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے۔