دھونس اور دباؤ کی سیاست کے آگے نہیں جھکیں گے، ن لیگ سندھ

PML-N Sindh

PML-N Sindh

کراچی (جیوڈیسک) دباؤ کی سیاست کے سامنے کبھی نہیں جھکے گی،دنیا بھر میں انتخابی بے قاعدگیوں کے تدارک کے لیے آئینی طریقے رائج ہیں، پاکستان میں ماورائے آئین کوششیں جمہوریت اور سیاست کے لیے تباہی کا باعث بن سکتی ہیں۔ یہ بات انہوں نے ڈرگ روڈ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی آزادی کی تقریبات کو سبوتاژ کرنے والے پاکستان کو مقبوضہ کشمیر بنانے کا تاثر دے رہے ہیں،وزیر اعظم پاکستان اقتدار کے بجائے ریاست کے دفاع کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کر رہے ہیں،مسلم لیگ(ن)وطن عزیز کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

علی اکبر گجر کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی سلامتی اور بقا کے لیے ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، مسلم لیگ(ن)اور دیگر سیاسی جماعتوں نے عوام کا مینڈیٹ حاصل کیا ہے اور اسمبلیوں تک پہنچے ہیں، کسی غیر منتخب اور عوام کے مسترد سیاست دان کو اس بات کی اجازت نہیں دی جائیگی کہ ریاستی اداروں کو فتح کرنے کے خواب دیکھے، اٹھارہ کروڑ عوام کی منتخب پارلیمنٹ کا محاصرہ کرنے والوں کو ریاستی آئین اور قانون کے مطابق سنبھالا جائیگا۔