مکان کی چھت گرنے پر 12 افراد پر مشتمل خاندان بے سہارا

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) بارش کی وجہ سے کچے مکان کی چھت گرنے کے باعث 12 افراد پر مشتمل خاندان بے سہارا ہو گیا،مکان کی مرمت کیلئے رقم نہ ہونے کی وجہ سے متاثرین کپڑے کے پردے تان کر بغیر چھت اور دیواروں کے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق گرجاکھ کے علاقہ محلہ تانگہ سٹینڈ میں 4 مرلے کے مکان میں محمد ایوب اور شبیر علی اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ رہائش پذیر ہیں گزشتہ دنوں بارش کے باعث ان کے گھر کی چھت زمین بوس ہو گئی تھی متاثرین نے بتایا کہ ان کے پاس گھر کی تعمیر و مرمت کیلئے رقم نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ خواتین اور بچوں سمیت کپڑے کے عارضی پردے لگا کر زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکے ہیں،حکومت امداد دے۔