ون ویلنگ: موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے 3 نوجوان شدید زخمی

Crash

Crash

قصور (جیوڈیسک) گنڈا سنگھ روڈ پر ون ویلنگ کرتے ہوئے دو موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے 3 نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق اتوار اور جمعہ کو گنڈا سنگھ روڈ پر نوجوان اکثر ون ویلنگ کرتے نظر آتے ہیں جبکہ پولیس نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

گزشتہ روزبھی مان کے قریب ون ویلنگ کرنے والے نوجوان عمران علی ،کرامت اور وسیم زخمی ہوگئے۔ ریسکیو عملہ نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور منتقل کر دیا۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔