دھرنے کے شرکاء پر کریک ڈائون سے انکار پر آئی جی اسلام آباد کو ہٹا دیا گیا

Aftab Cheema

Aftab Cheema

اسلام آباد (جیوڈیسک) آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ذرائع کے مطابق آئی جی نے دھرنے کے شرکاء پر کریک ڈائون سے انکار کر دیا تھا۔

آئی جی ہیڈکوارٹرز خالد خٹک کو آئی جی کا اضافی چارج دے دیا گیا، وزارت داخلہ آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ نے دھرنے کے شرکا پر کریک ڈاؤن سے انکار کیا تھا۔ حکومت نے عمران خان، طاہر القادری کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔

حکم کے بعد آفتاب چیمہ نے پولیس کو تشدد سے گریز کی ہدایت جاری کر دی تھی۔ حکومت دھرنے کے شرکا روکنے کیلئے متضاد احکامات جاری کرتی رہی، حکومتی حکمت عملی میں بار بار تبدیلی پر پولیس افسران بےچینی کا شکار ہیں۔