ماورائے آئین تبدیلی کی مخالفت کریں گے، امریکی سفارتخانے کا اعلامیہ

America

America

اسلام آباد (جیوڈیسک) امریکہ نے کہا ہے کہ سیاسی بے یقینی کو مذاکرات سے حل کیا جائے۔ پاکستان میں ماورائے آئین تبدیلی کی مخالفت کریں گے۔

امریکی سفارتخانہ کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دھرنوں سے اشتعال کے دوران نجی اور سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچانا ناقابل برداشت ہے۔

امریکہ سیاسی نظام میں ماورائے آئین تبدیلی کے کسی بھی اقدام کی مخالفت کرے گا۔

تمام جماعتوں کو اپنے اختلافات پرامن مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے تاکہ پاکستان کے جمہوری ادارے مضبوط اور قانون کی حکمرانی قائم ہو۔