لاہور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی نے وزیراعظم کے استعفے کو جوڈیشنل کمیشن کی رپورٹ سے مشروط کرنے کی تجویز دیدی ہے۔ جماعت اسلام کا کہنا ہے جوڈیشنل کمیشن دھاندلی کے حوالے سے رپورٹ دے تو وزیراعظم مستعفی ہو کر نئے الیکشن کا اعلان کریں۔
تمام جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد یہی حل قابل قبول نظر آ رہا ہے۔ جوڈیشنل کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں دھاندلی کے ذمہ داروں کو سز ا دی جائے۔
جماعت اسلامی کے مطابق الیکشن کمیشن کی تشکیل نو پر حکومت یا اپوزیشن کو اعتراض نہیں۔ جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹیری لیاقت بلوچ نے کہا عدالتی فیصلے کی روشنی میں سانحہ ماڈل ٹاون کی ایف آئی آر درج ہونی چاہیے۔
ایف آئی آر پر عدالتی فیصلے کے خلاف نظرثانی کی پٹیشن کا حکومت کو اختیار ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا وزیراعظم کے استعفے کے ہائی ویلیو مطالبےکے باعث ڈیڈ لاک ہے۔ تمام جماعتوں سے رابطے کر کے مسئلے کے حل کی پوری کوشش کی ہے۔