نواز شریف عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئے: شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف امریکا نہیں بلکہ عوام کی طاقت اور تائید و حمایت سے برسر اقتدار آئے۔ ڈرون حملوں کی مخالفت کرنے اور ملک ایٹمی طاقت بنانے والے نواز شریف پر ایسے الزامات زیب نہیں دیتے۔

جمہوریت دوست کون اور دشمن کون سب کھل کر سامنے آ گیا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئین اور جمہوریت کی بالا دستی کے لئے پارلیمنٹ کی قرارداد قوم کی ترجمان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیڈ لاک صرف ضد کی بنیاد پر ہے، ڈائیلاگ کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔ ریاست کی رٹ پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ چند ہزار کی رائے کو اٹھارہ کروڑ پر مسلط نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے خیبر تک خاموش اکثریت کو خاموش نہ سمجھا جائے۔ جمہوریت کو نقصان پہنچا تو مارچوں والے ذمہ دار ہوں گے۔ اسمبلیاں توڑنے کی باتیں کرنے والے کس منہ سے جمہوریت کی بات کرتے ہیں۔