کراچی (جیوڈیسک) انٹر میڈیٹ بورڈ نے اعلی ثانوی تعلیمی امتحانات کے تنائج کا اعلان کر دیا ہے۔ کامیابی کا تناسب 54 فیصد رہا۔ انٹر پری انجینئرنگ میں دہلی کالج کے محمد صنین نے 992 نمبر لے میدان مار لیا۔
جبکہ محمد سالک 991 نمبر اور خوزیمہ سوہیل 980 نمبر لے کر بلترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔ ناظم امتحانات محمد عمران چشتی کا کہنا تھا کہ رواں سال امتحانی مراکز کی سخت نگرانی اور عملے کے تعاون سے نقل کا رجحان کم ہوا ہے۔
انٹر جنرل سائنس میں بحریہ کالج کی حرا سلمان 947 نمبر لے کر پہلی پوزیشن پر رہیں۔ جبکہ پریسا بشیر 935 نمبر اور محمد مدثر 930 نمبر لے کر تیسری پوزیشن پر رہے۔