لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے لاہور میں بھی سڑکوں پر مارچ شروع کر دیا، ڈیفنس کے لالک چوک میں میدان سج گیا۔ عمران خان نے اسلام آباد کے ساتھ ساتھ چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں احتجاج کی کال دی تو تحریک انصاف کے کارکنوں نے ڈیفنس کے لالک چوک میں میدان سجا لیا۔
خواتین کی بڑی تعداد آزادی مارچ کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلیے نعرے بازی کرتی رہی اور تو اور آزادی مارچ والوں نے ڈیفنس کی سڑکوں پر بھی مارچ کر ڈالا۔
شرکا کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہی نہیں اب ہر جگہ حکمرانوں کے گرد گھیرا تنگ ہوگا۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اب قوم کی آزادی کےلیے منزل بہت قریب ہے۔