عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی کاوشوں کو برئوے کار لا رہے ہیں۔ عمران اسلم

کراچی: ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور حسین میمن کے ہمراہ کورنگی زون کے گاربیچ ٹرانسفر اسٹیشن سے کچرے کو لینڈ فل سائیڈ منتقل کرنے اور کورنگی کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ بھی کیاانہوں نے کہا کہ بلدیہ کورنگی کی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی کاوشوں کو برئوے کار لا رہے ہیں۔

ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہیںاس موقع پر ان کے ہمراہXEN کورنگی زون محمد مبین صدیقی ،ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ سید محمد احمد نقوی اور دیگر افسران بھی موجود ہیں انہوں نے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہد ایت جاری کیں کہ صفائی ستھرائی کے کاموں کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے اور صفائی ستھرائی کے بعد جرا ثیم کش ادویات اور چونے کا چھڑکائو ضرو رکیا جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے موقع پر موجو د عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ کورنگی کو مثالی اور تمام مسائل سے پاک اور وسائل سے بھر پور بنانے کیلئے عوام الناس کے تعاون کے طلبگار ہیں۔

بلدیہ کورنگی کی تمام یونین کونسلوں میںبلدیاتی بنیادی سہولیات و ضروریات کی فراہمی پر یقین رکھتے ہیں اور کورنگی کی عوام الناس کو درپیش تمام جائز مسائل سے نجات دلائیں گے اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل برئوے کار لا رہے ہیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے صفائی ستھرائی کے عمل پر مامور سینٹری ورکر اور سینٹری انسپکٹر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کے عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت نہ برتی جائے کیونکہ صاف ستھرے ماحول سے ہی ایک صحت مند معاشرہ جنم لیتا ہے۔

 Imran Aslam

Imran Aslam