عمران اسلم کا مسرور میمن کے ہمراہ شاہ فیصل زون کا تفصیلی دورہ

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی کے زیر نگرانی ضلع کورنگی میں صفائی وستھرائی کی خصوصی مہم کا آغاز کردیا گیا شاہ فیصل زون میں خصوصی صفائی مہم کے آغاز پر ایڈمنسٹریٹر عمران اسلم نے میونسپل کمشنر مسرور حسین میمن کے ہمراہ شاہ فیصل زون کا تفصیلی دورہ کرکے صفائی مہم کا معائنہ کرتے ہوئے کہاکہ صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا نے کیساتھ ساتھ سرسبز ماحول کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

اس موقع پر انہوں نے ضلع کورنگی کے تمام زونز کے افسران و عملے کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی کا قطعہ مظاہرہ نہ کیا جائے اس موقع پر سپر ٹینڈنگ انجینئر بلدیہ کورنگی پریم چند ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز رفیق شیخ اور شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز بھی موجود تھے،شاہ فیصل زون کے مختلف علاقوں میں جاری خصوصی صفائی مہم کا معائنہ کرتے ہوئے عمران اسلم نے محکماجاتی افسران کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ بلدیاتی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچایا جائے۔

میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن نے محکمہ سنیٹریشن کے افسران کو عملے کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے عمل کو بہتر بنیا جائے اور اس حوالے سے ایریا انسپکٹرز و سب انسپکٹرز پر زور دیا کہ وہ سنیٹریشن اسٹاف کی 100%حاضری کو یقینی بنا ئیںمختلف علاقوں میں کچرا کنڈیوں کا معائنہ کرتے ہوئے میونسپل کمشنر مسرور میمن نے متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی کہ گلیوں اور محلوں کی سطح پر سوئپنگ کے نظام کو بہتر بنا نے کے ساتھ ضلع کورنگی کے حدود میں کچرا کنڈیوں سے کچرے کی روانہ کی بنیاد پر منتقلی کو یقینی بنایا جائے۔

Imran Aslam, Masroor Memon

Imran Aslam, Masroor Memon