مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر ایم کیو ایم وزیر اوقاف کی وفد کے ہمراہ زنجان آباد آمد، سلسلہ زنجانیہ کے روحانی پیشوا پیر سید طاہر سجاد کاظمی زنجانی کو قائد ایم کیو ایم کا پیغام پہنچایا۔
تفصیلات کے مطابق قائد ایم کیو ایم الطاف بھائی کے حکم پر وزیر اوقاف مذہبی امور سندھ عبدالحسیب نے وفد کے ہمراہ زنجان آباد آئے، وفد میں ایم کیو ایم کے رہنما و جزل سیکرٹری آل پاکستان ٹرنسپورٹرز آنرفائونڈیشن ملک وسیم کھوکھر اور افتخار اکبر رندھاوا آف جہانیاں بھی شامل تھے۔
جہاں پر انہوں نے دربار سید عبدالغنی کاظمی زنجانی رحمتہ علیہ پر حاضری دی اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف بھائی کی صحت و سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی، بعد ازاں پیر سید طاہر سجاد کاظمی زنجانی سجادہ نشین و چیئرمین تحریک محبت انٹر نیشنل و انٹر نیشنل ایڈوائزری کونسل اور مخدوم سید علی نقوی آف حاصل پور سے خصوصی ملاقات کرکے الطاف بھائی کا پیغام پہنچایا۔