انتخابی دھاندلی کی تحقیقات، جوڈیشل کمیشن کیلئے نام تاحال موصول نہیں ہوئے

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت قانون کو انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے مجوزہ جوڈیشل کمیشن کیلئے سپریم کورٹ کی جانب سے تاحال نام موصول نہیں ہوئے۔

وزارت قانون نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصرالملک سے تیرہ اگست کو جوڈیشل کمیشن کیلئے تین جج صاحبان کے نام مانگے تھے، وزارت قانون کی جانب سے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے جوڈیشل کمیشن کے سربراہ کا نام بھی تجویز کرنے کا کہا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے تین جج صاحبان کے نام تاحال وزارت قانون کو نہیں بھجوائے جس کی وجہ سے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں نہیں لایا جا سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل میں کوئی آئینی و قانونی رکاوٹ نہیں ہے، چیف جسٹس سپریم کورٹ کی جانب سے نام موصول ہونے کے بعد کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائیگا۔