گجرات کی خبریں 22/8/2014

Gujarat

Gujarat

گجرات (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف ممتاز رہنما ضلعی صدر تحریک انصاف یوتھ ونگ فیضان خالد بٹ نے اسلام آباد سے بذریعہ ٹیلی فون خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ‘راولپنڈی اے آر وائے کے رپورٹر پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ ن لیگ کے کارکنوں نے اپنے قائد کی ایما پر اے آر وائے ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے ‘ حق کی آواز کو ڈنڈے کے روز پر دبائو نہیں جا سکتا ۔ مسلم لیگی حکومت اور قائدین خوش ناخن لیں ‘ ورنہ اگر میڈیا کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تو ملک بھر میں احتجاج کی لہر دوڑ جائے گی ۔ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے پر امن دھرنا نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات ( جی پی آئی ) جشن آزادی پر پچیس ڈاکو مکمل آزادی کے ساتھ پرواز فین میں لوٹ مار کرتے رہے ‘ ڈکیتی کا انتا بڑا واقع گجرات پولیس کے لئے لمحہ فلیہ ہے ‘ ڈی پی او گجرات سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ گجرات میں ہونے والی سب سے بڑی ڈکیتی کو جلد از جلد برآمد کروا کے گجرات کے صنعتکاروں اور تاجروں کا اعتماد بحال کریں گے ‘ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پیر حکیم جواد الرحمن نظامی سیفی نے صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پرواز فین میں 25ڈاکوئوں کی کروڑوں روپوں میں کا پرکیبل اور ہزاروں پنکھوں کی ڈکیتی کی بڑی واردات کی بھرپور مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے واقعات میں صنعتکاروں اور تاجر طبقے کے علاوہ عوام میں بھی عدم تحفظ کی شدید لہر دوڑ گئی ہے ‘ جس سے گجرات میں کاروباری اور صنعتی سر گرمیوں پر بڑے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ‘ اس لئے ضرور ی ہو گیا ہے کہ ڈی پی او گجرات رائے اعجازاحمد اپنی صلاحیت کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے جلد از جلد ڈکیتی برآمد کروائیں اور واقعہ میں ملوث ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دلوائیں تاکہ آئندہ ضلع گجرات میں کسی کو اس قسم کی حرکت کرنے کی جرات نہ ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گجرات ( جی پی آئی ) دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے شاندار نتائج ‘جماعت نہم کے طلباء شاندار نمبروں سے پاس ‘ ایڈمنسٹریٹر دی ایجوکیٹرز بارہ دری کیمپس شہزاد شفیق نقشبندی نے بتایا ہے کہ ہم نے ہمیشہ طلباء کی بہترین تعلیم و تربیت کے حوالہ سے کام کیا ہے ‘ اور طلباء کو بہترین تعلیم فراہم کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ امسال دی ایحوکیٹرز بارہ دری کیمپس کے طلباء نے جماعت نہم کے امتحانات میں بہتر کارکردگی مظاہرہ کیا ہے ۔ یہ اساتذہ کی محنت اور کاوشوں کا نتیجہ ہے ‘ ہم آئندہ بھی اپنے طلباء کی بہتر تعلیم و تربیت کے حوالہ سے کام کریں نتائج کے مطابق
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات ( جی پی آئی ) ممتاز سماجی شخصیت طارق سلامت صراف نے کہا ہے کہ گجرات چیمبر آف کامرس کے پلیٹ فارم سے کاروباری طبقہ کی بہتری کیلئے کام کیا جارہا ہے ‘ وہ گزشتہ روز گجرات فرینڈز لائنز کلب ڈاکٹر شیخ ثوبان شاہد سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ جس طرح گجرات چیمبر آف کامرس نے کاروباری طبقہ کی خدمت کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی ‘ انہوں نے کہا کہ تمام کاروباری افراد کو چاہیے کہ وہ گجرات چیمبر آف کامرس کی ممبر شپ حاصل کریں اور گجرات چیمبر کے پلیٹ فارم کو مضبوط بنائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گجرات (جی پی آئی )DPOگجرات رائے اعجاز احمد کی سربراہی میں ضلع میں امن وامان اور کرائم کے حوالے سے میٹنگ میٹنگ میں ضلع کے تمام ڈی ایس پی ز،ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق DPOگجرات رائے اعجاز احمد کی سربراہی میں پولیس لائن گجرات میں کرائم میٹنگ ہوئی جس میں ضلع کے تمام ڈی ایس پی ز،ایس ایچ اوز اور انچارج چوکیات نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران ضلع میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اور کرائم فگرز کا جائزہ لیا گیا خاص طور پر سنگین مقدمات جیسے قتل ،ڈکیتی ،رابری کے مقدمات کی پراگریس اور کارکردگی کا جائزہ لیاگیا ۔DPOگجرات نے ضلع میں کرائم ،امن وامان اور سکیورٹی کی مجموعی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا اور تمام پولیس افسران پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقہ میں گشت اور سکیورٹی کے نظام کو فول پروف بنائیں تاکہ کوئی بھی ناخوش گوار واقعہ پیش نہ آئے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے جان ومال اور عزت وآبرو کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔فرائض سے غفلت و لاپرواہی برتنے والے اہلکاروں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔