اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں 3 فلسطینی شہید، 5 زخمی

Injured People

Injured People

غزہ (جیوڈیسک) غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری ہے، تازہ فضائی حملے میں 3 فلسطینی شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔ جمعے کو ڈرون طیاروں اور ایف 16 سے بمباری کرکے 40 افراد کو زخمی کردیا گیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے نصیرت کیمپ میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جس میں 3 فلسطینی شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔

مصر میں ہونے والے جنگ بندی مذاکرات میں تعطل کے بعد حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ جمعے کو اسرائیلی فضائیہ نے نہتے فلسطینیوں پر 25 حملے کیے۔ ڈرون طیاروں نے غزہ میں ایک عمارت پر میزائل برسائے جس کے بعد ایف 16 طیارے سے بمباری کی گئی جس سے 40 افراد زخمی ہوگئے۔ جولائی 8 سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک بچوں اور عورتوں سمیت 2 ہزار 95 بے گناہ فلسطینی جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق شہید ہونے والے فلسطینیوں میں 70 فیصد شہری تھے۔ اسرائیلی بمباری نے غزہ شہر کو کھنڈر بنا دیا ہے، آگ اور بارود کی بارش سے 4 لاکھ مکانات متاثر ہوئے ہیں اور 18 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ 8 جولائی سے اب تک اس کے 64 فوجی اور 4 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔