پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم ستمبر سے کمی کا امکان

Petrol

Petrol

اسلام آباد (جیوڈیسک) ڈالر اگر مزید مہنگا نہ ہوا تو حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ ماہ کے لیے کمی کرسکتی ہے، یکم ستمبر سے پٹرول 2 روپے 78 پیسے اور ڈیزل 2 روپے 34 پیسے فی لٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ اوگرا ذرائع کے مطابق بین الاقوامی قیمتوں میں کمی دیکھتے ہوئے حکومت آئندہ ماہ کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگرڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں استحکام دیکھا گیا تو پٹرول 107 روپے 97 پیسے سے کم ہوکر 105 روپے 19 پیسے فی لیٹر ہوسکتا ہے جبکہ ڈیزل کے نرخ 109 روپے 34 پیسے سے کم ہوکر 107 روپے 11 پیسے فی لیٹر ہوجانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ایچ او بی سی 3 روپے 68 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 2 روپے فی لیٹر تک سستا ہوسکتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں اورڈالر کی قدر کو دیکھتے ہوئے قیمتوں میں کمی کا حتمی فیصلہ رواں ماہ کے اختتام تک کیا جائے گا۔