اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنے کے شرکاء کو فراہم کئے جانے والے پانی کے ٹینکر میں زہریلا مواد ملا دیا گیا جسے پینے سے لوگ بے ہوش ہو گئے۔ انقلابی جلسے میں زہریلا پانی پی کر بے ہوش ہونے والے شخص کو سٹیج پر اٹھا کر لایا گیا۔
دوسری طرف تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پانی کے ٹینکر میں زہریلا مواد ملائے جانے کی اطلاع پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کو سرکاری پانی پینے سے منع کر دیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے واقعے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کارکنوں کو تاکید کہ آپ منزل تک پہنچ چکے ہیں، حوصلہ نہیں ہارنا، حکمرانوں میں انسانیت نام کی چیز نہیں، انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لوگو اپنے انقلابی بہن بھائیوں کی مدد کیلئے نکلو۔