حماس نے جاسوسی کے الزام میں 18 فلسطینی ہلاک کر دئیے

Hamas

Hamas

غزہ (جیوڈیسک) عالمی میڈیا کے مطابق غزہ کے ایک مرکزی چوک پر حماس کی جانب سے چسپاں کیے جانے والے ایک پوسٹر میں دعوی کیا گیا ہے کہ یہ افراد فلسطینی جنگجووں اور ان کے زیر استعمال سرنگوں اور ہتھیاروں کے ذخیروں سے متعلق معلومات اسرائیل کو فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

ہلاک کیے جانے والے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے جب کے قتل کے وقت بھی ان افراد کے چہروں کو کپڑوں سے ڈھانپا گیا تھا۔ ادھر حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ حماس کے ایک راکٹ سے اسرائیلی حکام کے مطابق جمعے کو غزہ سے فائر کیے جانے والا ایک راکٹ ملک کے جنوبی علاقے میں ایک سکول کے قریب گرا جس کی زد میں آکر ایک چار سالہ بچہ مارا گیا۔ اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ حماس کو بچے کے قتل کی بھاری قیمت چکانی ہوگی۔