اکشے کمار اور جیکولین فرنانڈس کرن جوہر کی فلم میں کاسٹ

Akshay Kumar, Jacqueline Fernandes

Akshay Kumar, Jacqueline Fernandes

ممبئی (جیوڈیسک) کرن جوہر نے آنے والی فلم ’’برادرز ‘‘ کے لیے اکشے کمار اور جیکولین فرنینڈز کو کاسٹ کر لیا، فلم اگلے سال اکتوبر میں ریلیز ہو گی۔

بالی وڈ ایکشن ہیرو اکشے کمار کی کامیڈی ’’انٹرٹینمنٹ‘‘ باکس آفس پر 70 کروڑ کا بزنس کر چکی ہے۔ اب کرن جوہر نے آنے والی فلم ’’ برادرز‘‘ میں اکشے کمار کو کاسٹ کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔

ایکشن ہیرو اکشے کمار پہلی بار کرن جوہر کی فلم میں کام کر رہے ہیں جس پر وہ بھی پر جوش دکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ خبر عام کی۔

اکشے کمار کے ساتھ جیکولین فرنینڈز اور سدھارتھ ملہوترا بھی ’’برادرز‘‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، فلم اگلے سال اکتوبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔