کیرالہ (جیوڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ کی حکومت نے ریاست میں قائم تمام شراب خانے اور بار بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کانگریس اور اس کی اتحادی جماعتوں کی ریاستی حکومت کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں ریاست کے تمام شراب خانے بند کرنے سے متعلق فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ اومن چاندی نے حکومتی فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے کے مطابق ریاست کے 312 بار اور شراب خانوں کے لائسنس میں 31 مارچ 2015ء کے بعد توسیع نہیں کی جائے گی اور یکم اپریل 2015ء سے صرف فائیو سٹار ہوٹلز کو بار کے لائسنس جاری کئے جائیں گے تاہم اس فیصلے کا اطلاق ریاستی کابینہ کی توثیق کے بعد ہوگا۔