عراقی حکومت کا صدام دور کے وزیر دفاع کو رہا کرنے کا اعلان

Iraq

Iraq

بغداد (جیوڈیسک) عراق کی حکومت نے مقتول صدر صدام حسین کے دور کے وزیر دفاع سلطان ہاشم کو رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

عراق کے نائب وزیر اعظم صالح المطلق نے بتایا کہ صدام دور کے وزیر دفاع سلطان ہاشم کو پھانسی دینے کے بجائے رہا کردیا جائے گا۔

تاہم انہوں نے یہ بتانے سے گریز کیا کہ سلطان ہاشم کو پھانسی کی سزا سنائے جانے کے باوجود رہا کرنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا ہے۔