امریکی، برطانوی دہشتگرد کو قتل کرنا چاہتی ہوں: داعش خاتون جنگجو

Daash Female Fighter

Daash Female Fighter

دمشق (جیوڈیسک) عراق و شام میں برسرپیکار تنظیم داعش میں شامل برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون جنگجو نے کسی امریکی یا برطانوی دہشت گرد کو اپنے ہاتھ سے قتل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خاتون جنگجو کا نام خدیجہ ڈئیر ہے اور وہ مہاجرہ فی الشام کے نام سے ٹوئٹ کرتی ہے۔

اس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ وہ پہلی برطانوی خاتون بننا چاہتی ہے جو ایک امریکی یا برطانوی دہشت گرد کو قتل کرے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ خدیجہ کی عمر 22 سال ہے اور وہ 2012 میں شام آئی تھی اور اس وقت ہی داعش میں شامل ہو گئی تھی۔خدیجہ نے ایک ترک شہری سے سویڈن میں شادی کی تھی۔