کراچی (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کے قریب پولیس چوکی کی چھت گر گئی، 3 کارکن زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق شون سرکل کے قریب پاکستان تحریک انصاف کا دھرنا جاری تھا کہ کچھ نوجوان پولیس چوکی کی چھت پر چڑھ گئے، کمزور چھت گرنے سے 3 کارکن زخمی ہو گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے زخمی کارکنوں کو چوکی کا دروازہ توڑ کر نکالا اور اسپتال منتقل کر دیا گیا۔