ناسا نے شمالی قطب پر فضائی مشن کا آغاز کر دیا

NASA

NASA

نیویارک (جیوڈیسک) امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے شمالی قطب پر گرمیوں میں برف پگھلنے کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے فضائی مشن کا آغاز کر دیا ہے۔

ناسا کے پروگرام منیجر ٹام ویگنر کے مطابق برف پگھلنے کی رفتار اندازوں سے کہیں زیادہ تیز ہے۔

انہوں نے کہا ناسا مصنوعی سیاروں کے ذریعے انیس سو اسی سے شمالی قطب کا جائزہ لے رہا ہے اور اعداد و شمار کے مطابق دو تہائی برف پگھل چکی ہے۔

انہوں نے کہا ناسا اگلے ہفتے گرین لینڈ سے پروازوں کا آغاز کرے گا اور زمین پر ہونے والی تبدیلیوں کے شمالی قطب کے موسم پر اثرات کا مشاہدہ کرے گا۔