ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں شاہ محمود قریشی کے گھر پر حملے کے الزا م میں گرفتار مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سمیت 18 کارکنوں کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔
ملتان کے علاقے دولت گیٹ میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کے گھر پر حملے کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر بلال بٹ سمیت 18 ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزمان کی 4ستمبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔