دھرنا دینے والے مارشل لا لانا چاہتے ہیں، عبدالرحیم زیارتوال

Balochistan Assembly

Balochistan Assembly

کوئٹہ (جیوڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات عبدالرحیم زیارتوال نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھے دھرنا دینے والے لوگ مارشل لا لانا چاہتے ہیں۔ پینل آف چیئرمین بلوچستان اسمبلی عبدالمالک کاکڑ کی صدارت صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر اور رہنما پشتونخواملی عوامی پارٹی عبدالرحیم زیارتوال نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دھرنا دے کر وزیر اعظم اور اسمبلیوں کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

تاہم ملک کے تمام سیاسی اور جمہوری قوتوں نے ان کے غیرآئینی مطالبے کو مسترد کردیا ہے کیونکہ یہ مطالبات تباہی کی طرف لے جائیں گے۔ عبدالرحیم زیارتوال نے مزید کہاکہ موجودہ سیاسی کشمکش ملکی استحکام اور بقا کی جنگ ہے، اس وقت دھرنا دینے والے لوگ مارشل لاء لانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے کسی مارشل لاء کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کی ہے۔