عوام کا سمندر ٹھاٹھیں مار کر مچل مچل کر اپنے قائد عمران خان کو بتا رہا ہے کہ ظلم کی کالی رات ڈھل چکی آزادی کا چمکتا مہتاب طلوع ہونے کو ہے اور ہم تھکے نہیں ڈرے نہیں کسی محاذ سے پیچھے ہٹے نہیں سیاسی بازیگر کھانوں میں سیاسی تعویذ گھول کر بھی ایک دوسرے کو پِلا دیں اب یہ عوام ماننے کی نہیں ـآج پھر”” سیاسی شاہی دستر خوان سجایا گیا ہے۔
جہاں اربوں کھربوں روپے کے قرضے کھا کر معاف کروانے والے اپنے اعلیٰ شان محل میں شاندار ضیافت سے ایک اور عوامی لوٹ مار کے عالمی نام کھویا ہوا پنجاب سیاسی وقار کے ساتھ اس شرط پے دیں گےـ کہ آج شطرنج کے کہنہ مشق کھلاڑی جنابِ زرداری اپنی لاجواب چالوں سے ایک چال مرحمت فرمائیں کہ سر پے آئی ہوئی طوفانی صورتحال سے اپنی حکومت کی نیا پارلگائی جائےـ
اس دعوتِ شیراز میں پنجاب میں پی پی پی کی سیاست کوپنجاب میں از سر نو زندہ کرنے کیلیۓ جو سودے بازی کی جائے گی اس کو باہر آکر یہ گھاگ لیڈر جیسا بھی نام دیں وہ کسی نام سے کسی فارمولے کی صورت نا منظور ہے ـ اسلام آباد میں کئی ہفتوں سے سڑکوں پے موجود اصل ـ سیاسی رہنماـ عوام ــ مسترد کرتے ہیں ـ وہ مصنوعی دور اب اختتام پزیر ہوئے جس میں کھانے میں عوام کو ہڑپ کرنے کے منصوبے بنائے جاتے تھے ـ امریکہ کو للکار کر متنبہ کرنے والا غیور لیڈر اسی لئے تو آج تاریخی بن گیا کہ وہ ہر اُس سوچ کو جو لین دین کی سیاست پے مبنی ہے۔
اسے ہمیشہ کیلیۓ گہرے گڑھے میں ڈالنا چاہتا ہے ـ عوامی حکومت عوامی رائے سے عوام کیلیۓ لانا چاہتا ہے ـ زرداری نواز !!!! آپ کھانا کھا لیں اس کے بعد آپ کو ہرن کا گوشت ہضم کرنے کیلیۓ عمران خان کی زبردست ” ہاضمولہ تقریر “” فری پیش کی جائے گی ـ اب راج کرے گی خلقِ خُدا جو میں بھی ہوں اور تم بھی ہو یہ اذیتیں جو خستہ حال لوگ برداشت کر رہے ہیں کیا رائیگاں چلی جائیں گی؟ ہر گز نہیں میرے عظیم غیور ہم وطنو!!!! آپکی قربانیاں اثر دکھا رہی ہیں ـ قصرِ صدارت کے برج ہلتے دکھائی دے رہے ہیں ـ ہر ذی شعور آپ کی وجہ سےپرائم منسٹر ہاؤس خالی ہوتا ہوتا دیکھ رہا ہے ـ آپ کی ناقابل فراموش قربانیاں رنگ لانے والی ہیںـ نقشے پے ابھرتا حسین روشن کامیاب نیا پاکستان ہم سب دیکھ رہے ہیں۔
Nawaz Sharif
نواز شریف کی سیاسی غلطی (غیر سنجیدگی) تاریخی بن چکی جسے اب کہیں سے راہِ نجات نہیں ہے ـ فیصلہ صرف ایک ہے عمران خان یا نواز شریف آزاد خودمختار عزت النفس کی مفہوم سے آشنا عوام اپنے حقوق کیلئے باہر نکل کر حکمرانوں کا گریبان پکڑنے والا نظام چاہتی ہے ـ جہاں حاکم جوابدہ ہے اصل اسلامی طریقہ کے مطابق حکومت ترکش کے سارے تیر آزما لے بیرون ملک اندرون ملک ملاقاتوں رابطوں سے فارغ ہو کر یہ سوچنے پے مجبور ہو گی کہٌ کاش میں سچے دل سے عوام کے پاس جاتا اور انا کو ایک طرف رکھ کر عمران خان کی سچائی اور حقیقت پر مبنی تحریک کو وقتی تھک کر ختم ہونے والی تحریک نہ سمجھتاتوحالات اتنے نہ بگڑتےـ فوج کی مسلسل سمجھدارانہ خاموشی سب کیلئے معنی خیز ہے ـ اتنے بڑے ہجوم کی سلامتی کا وعدہ اللہ نے کیا ہے انشاءاللہ اللہ کے اشارے سمجھنے کیلیۓ زرداری سے امریکہ سے ملاقاتوں میں سودے بازی کی بجائے اللہ کی منشاءکے اشاروں پے نگاہ رکھنی ضروری تھیـ۔
عوامی اعتماد کے ساتھ ساتھ نواز شریف اللہ کی حمایت بھی کھو کر ہجوم میں بھی مجھے تنہا دکھائی دے رہے ہیںـ نام نہاد جمہوریت کے دعویدار (ممبرانِ پارلیمنٹ) اتنے بڑے ہجوم کے بنیادی حق(احتجاج) کو نظر انداز کر کے خود ایوانِ اقتدار پے قابض رہ کر جھوٹے نظام کومصنوعی تقویت دینا چاہتے ہیںـ پارلیمنٹ کے باہر بیٹھی قوت کا نام””پاکستانی عوام “”ہے ـ افغانستان بھارت یا سعودیہ سے کرائے پے منگوائۓ ہوئے لوگ نہیں ہیںـ یہ ان بڑے سیاسی اژدھوں کے ڈسے ہوئے نیم مردہ لوگ ہیں جو اب نئی نسلوں کیلیۓ زندگی مانگ رہے ہیں ـ اور اللہ نے نجات دہندہ بھیج دیا ہے ـ یعنی رگوں میں منجمند لہو حرارت پا کر تیار ہے رگوں میں دوڑنے کیلئے عوام کو عمران خان کی صورت اللہ نے نئی زندگی کی نوید دے دیـ دعا قبولیت کے مدارج طے کر کے اب زمین پے عملی صورت دکھائی دینے والی ہےـ۔
نئے پاکستان کی صورت سلام ہے پاکستانی قوم آپ کے جذبوں کو آپ کی بہادری کو آپ کے عزم مسلسل کو اور آپ کی اس بے باکانہ جرآت کوـ اللہ آپ سب کی حفاظت فرمائے استقامت کے ساتھ کامیابی سے سرفراز کرے اور یقین کیجیۓ کامیابی بس دو گام ہےـ انشاءاللہ نیا پاکستان زندہ باد عمران خان تاریخی رہنما پائیندہ باد۔