آصف زرداری کی نواز شریف سے ملاقات, مذاکرات کو تیز کیا جائے, سابق صدر کا مشورہ

Asif Zardari, Nawaz Sharif, Meeting

Asif Zardari, Nawaz Sharif, Meeting

رائے ونڈ (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ جمہوریت کو کسی صورت ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے، سیاسی مسائل سیاسی طریقے سے ہی حل کیے جائیں گے۔

سابق صدر آصف زرداری کراچی سے خصوصی طیارے میں لاہور پہنچے اور پرانے ایئر پورٹ سے ہیلی کاپٹر پر جاتی امرا پہنچے ۔ نواز شریف نے ہیلی پیڈ پر سابق صدر کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم اور آصف زرداری نے ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جمہوریت کو کسی صورت ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔ سیاسی مسائل سیاسی طریقے سے ہی حل کیے جائیں گے۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ مذاکراتی عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے، ظہرانے کے بعد ملاقات کا دوسرا دور شروع ہو گا جس میں دونوں رہنما ون ٹو ون ملاقات کریں گے۔