اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دھاندلی والے انتخابات کی حکومت کبھی درست نہیں ہو سکتی۔
دھرنے سے خطاب کے دوران پی ٹی آئی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ حکومت جو مرضی کر لے عوام نے اپنا فیصلہ کر لیا ہے، کہتے ہیں نواز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات میں ستر قسم کے کھانے پیش کئے گئے۔
دھاندلی والے انتخابات کی حکومت درست نہیں ہو سکتی، نواز شریف پاکستان کے حسنی مبارک ہیں۔ہم سب نے مل کر عدلیہ کو آزاد کرایا۔
حکومت جو چاہے کر لے، عوام اپنا فیصلہ کر چکی ہے۔ کس قانون کے تحت راستے بند کیے ہیں۔ اللہ نے کپتان کو ان حالات کا مقابلہ کرنے کی طاقت دی ہے۔ زندگی تو میری خطرے میں ہے، حکمرانوں کو کیا خطرہ ہے۔
ہم نے کوئی گلو بٹوں والی حرکت نہیں کی، آخری گیند تک لڑوں گا۔انھوں نے کہا کہ ہمارے جنون کو رات کو بارش اور نہ دن کودھوپ روک سکتی ہے۔ ہم نے ثابت کرنا ہے کہ پاکستانی قوم جاگ گئی ہے۔
رائے ونڈ کا محل بیچ کر کنٹینر والوں کا نقصان پورا کروں گا۔ مجھے تو اب کنٹینر پر اچھی نیند آنے لگی ہے۔انھون نے کہا کہ ہمارے پاس انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت ہیں۔ پرامن احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق ہے۔
ناجائز قانون پر عمل کرنا بھی جرم ہے۔ سنا ہے زرداری نواز ملاقات میں 70 کھانے بنائے گئے۔