انقلاب مارچ نے قوم کو بیدار کر دیا ہے اور ڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم کو اپنے حقوق کا شعور دیا ہے۔ میاں فہیم اختر

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد: سنی اتحاد کونسل کے ڈویژنل صدر میاں فہیم اختر نے کہا ہے کہ پچھلے پانچ سال تک جنہیں علی بابا چالیس چور کہا جاتا رہا آج وہ صادق اور امین کیسے بن گے شریف براداران جتنے مرضی پینترے مارلیں ان کا اقتدار ٹھر نہ سکے گا کیونکہ اٹھارہ کروڑ عوام ان کے اصل چہرے پہچان چکے ہیں انشاء اللہ آئندہ چندگھنٹوں میں حکمرانوں کی رخصتی کا بغل بجنے والا ہے۔

مزید کہا کہ انقلاب مارچ نے قوم کو بیدار کر دیا ہے اور ڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم کو اپنے حقوق کا شعور دیا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری ذاتی نہیں قومی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انقلاب مارچ اپنے مقاصد میں ضرور کامیاب ہو گا ڈاکٹر طاہرالقادری کی للکار اور یلغار سے حکمران کانپ رہے ہیں۔ انقلاب مارچ کے شرکاء پوری قوم کے جذبوں کی ترجمانی کر رہے ہیں ہماری جدوجہد ریاست نہیں حکومت کے خلاف ہے۔

سیاسی فرعونوں نے جعلی جمہوریت کو لوٹ مار کا ذریعہ بنا رکھا ہے۔ پوری قوم حکومت کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔ حکمران ظلم اور جرم کی علامت بن چکے ہیں۔ وزیراعظم کا مستعفی ہونا ملک و قوم کے مفاد میں ہے۔ ٹیکس چور اور قرضہ خور اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں۔ ملک پر درندوں اور ان کے کارندوں کا راج ہے۔ لوٹ کھسوٹ کرنے والوں کا یومِ حساب قریب ہے۔ دھرنے نہیں حکومت کی وجہ سے عوامی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔ گو نواز گو کی عوامی پکار حقیقت میں بدلنے والی ہے۔

حکمران نااہلی اور ناکامی کی ہر حد عبور کر کے برائے نام باقی رہ گئی ہے مزید کہا کہ پاکستان بنانے اور قائداعظم کا ساتھ دینے والے محب وطن امن پسندوں کو ہمیشہ حکومتوں نے نظرانداز کیا ہے۔ ہم عوامی حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے۔ دہشت گردوں سے جنگ حکومت نہیں قوم لڑ رہی ہے۔ دو ماہ گزر جانے کے باوجود سانحۂ لاہور کی ایف آئی آر کا درج نہ ہونا کون سی جمہوریت ہے۔ جمہوریت کے نام پر لوٹ مار کا نظام اب نہیں چلنے دیں گے۔ مفادپرست حکمرانوں نے ملک کھوکھلا کر دیا ہے۔ طالبان کی حمایت کرنے والوں کو آج امن اور جمہوریت کی باتیں زیب نہیں دیتیں۔ ہم ریاست کے باغی نہیں بلکہ قانون اور آئین کے دائرے میں رہ کر پرامن جدوجہد کر رہے ہیں۔