لاہور (جیوڈیسک) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے ایس پی عہدے کے 11افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کردیے ہیں، تبدیل ہونے والوں میں 3افسران ماڈل ٹاؤن آپریشن میں شریک تھے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایس پی مختار حسین کو ایس پی سیکورٹی، ملک لیاقت حسین کو ایڈیشنل ایس پی سیکورٹی، عمر سعید ملک کو ایڈیشنل ایس پی ہیڈکوارٹرز لاہور لگادیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ایس پی معروف واہلہ کو ایس پی، آرآئی ڈی ڈیرہ غازی خاں ،محمد رضوان کو ایس پی، وی وی آئی سیکورٹی اور زاہد نواز کو ایڈیشنل ایس پی موبائل لاہور لگایا گیا ہے۔ سید عبدالرحیم شیرازی، ایس پی انویسٹی گیشن ڈی جی خان ،محمد ندیم ایڈیشنل ایس پی آپریشن کینٹ، محد باقر ایس پی آپریشن ماڈل ٹاؤن لاہور، فرخ رضا ایس پی انوگیسٹی گیشن اوکاڑہ تعینات کیے گئے ہیں۔
کیپٹن بشیر مخدو م کو سینٹر پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، ایس پی فرخ رضا، عبدالرحیم شیرازی اور معروف واہلہ ماڈل ٹاؤن آپریشن میں شریک تھے، ادارہ منہاج القرآن کی انتظامیہ نے جن پولیس افسران کے خلاف درخواست دے رکھی ہے اس میں یہ 3پولیس افسران بھی شامل ہیں۔